5 مئی، 2015، 5:11 PM

صدر حسن روحانی

کتاب کے ذریعہ خرافات شائع کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے

کتاب کے ذریعہ خرافات شائع کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے

مہر نیوز/ 5 مئی / 2015 ء : اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کتاب کی اٹھائیسویں بین الاقوامی نمائشگاہ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کتاب مقدس چیز ہے کتاب ہمارے لئے فخر و عزت کا باعث ہے ہمارے پیغمبر کا معجزہ قرآن مجید جیسی معجزنما کتاب ہے نہج البلاغہ ہمارے امام کی کتاب ہے کتاب مقدس چیز ہے اور کتاب کے نام پر خرافات اور بیہودہ باتیں شائع کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کتاب کی اٹھائیسویں بین الاقوامی نمائشگاہ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کتاب مقدس چیز ہے کتاب ہمارے لئے فخر و عزت کا باعث ہے ہمارے پیغمبر کا معجزہ قرآن مجید جیسی معجزنما کتاب ہے نہج البلاغہ ہمارے امام کی کتاب ہے کتاب مقدس چیز ہے اور کتاب کے نام پر خرافات شائع کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

صدر نے کہا کہ ہمارا دین کتاب کا حامل ہےقرآن مجید ہماری مقدس کتاب ہے جو دنیا اور آخرت میں ہماری نجات اور بخشش کا سبب ہےجو ہمارے لئے ہادی و رہنما ہے۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ ہماری سرزمین کتابوں کی شاہکار سرزمین ہے جس میں نثر و نظم پر مبنی کتابیں موجود ہیں جن میں شاہنامہ، بوستان اور گلستان جیسی مایہ ناز کتابیں شامل ہیں۔صدر حسن روحانی نے کہا کہ اسلام کتاب کے ذریعہ پھیلا ہے شمشیر اور طاقت کے ذریعہ نہیں ۔ دین آیات و روایات کے ذریعہ پھیلا ہے اور دین کا اصلی نمونہ پیغمبر اسلام اور ان کے اہلبیت ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہمارا دن اور ہماری مذہبی کتابیں بچوں اور عورتوں کے سروں پر بم گرانے کی اجازت نہیں دیتے ، ہمارا دین اور ہماری کتابیں بے گناہ افراد کے قتل عام کی مذمت کرتے ہیں۔ صدر نے کہا کہ سعودی عرب آج یمن میں بھوکے اور پیاسے بچوں کے سروں پر بم گرا رہا ہے جبکہ دین اسلام میں اس کی اجازت  نہیں ہے دین اسلام بھوکے اور پیاسے لوگوں کو پانی پلانے کی سفارش کرتا ہے انھیں بھوکا اور پیاسا رکھنے کی مذمت کرتا ہے ۔ تاریخ گواہ ہے بھوکا پیاسا شہید کرنا یزیدیوں کا کام ہے مسلمانوں کا نہیں ۔

News ID 1854679

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha